ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ : ٹیم انڈیا نے سات وکٹوں سے جیتا میچ ، وراٹ نے روہت کو چھوڑا پیچھے

0
356

وراٹ کوہلی کی نا ٹ آوٹ 72 رن کی کپتانی اننگز سے ہندستان نے جنوبی افریقہ کودوسرے ٹوئٹی۔20مقابلے میں بدھ کو سات وکٹ سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 0-1کی سبقت بنالی۔ سیریز کا پہلا میچ دھرم شالہ میں بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا۔ وراٹ نے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ہندستانی گیندبازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 20اوور میں پانچ وکٹ پر 149پر روک دیا۔ ہندستان نے اپنے کپتان وراٹ کی شاندار نصف سنچری اننگز کی بدولت 19اوور میں تین وکٹ پر 151رن بناکر ہندستانی مداحوں کو جشن منانے کا موقع دے دیا۔

وراٹ نے 52 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 72رن کی میچ جیتانے والی اننگز کھیلی۔ وراٹ کو اس اننگز کے لئے مین آ ف دی میچ کا انعام ملا۔ روہت شرما (12)کا وکٹ جلدی گرجانے کے بعد وراٹ اور شکھر دھون نے دوسرے وکٹ کے لئے 61رن کی شراکت کی۔ روہت نے 12گیندوں پر 12رن میں دو چھکے لگائے۔

شکھر 31 گیندوں میں چار چوکوں او ر ایک چھکے کی مدد سے 40 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ ہندستان کا پہلا وکٹ 31 رن پر اور دوسرا وکٹ 94 کے اسکور پر گرا۔ نوجوان وکٹ کیپر رشبھ پنت نے ایک اور موقع گنوایا اور وہ پانچ گیندوں میں چار بناکر آوٹ ہوگئے۔ ہندستا ن کا تیسرا وکٹ 104کے اسکور پر گرا۔ وراٹ نے پھر شریس ایئر کے ساتھ ہندستان کو ایک اوور باقی رہتے جیت کی منزل پر پہنچا دیا۔ وراٹ نے ناٹ آوٹ 72 اور ایر نے ناٹ آوٹ 16رن بنائے۔

نوبی افریقہ کی طرف سے فہلو کوایو، تبریز شمسی اور بیورن فارچون نے ایک ایک وکٹ لیا۔

وراٹ اپنی اس اننگز کے ساتھ روہت کو پیچھے چھوڑ کر ٹی۔20 میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ وراٹ کے 2440 رن ہوگئے ہیں جبکہ روہت کے 2434 رن ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here