آر بی آئی نے 2 ہزار کا نوٹ کیا بند، 30 ستمبر جمع کرنے کی آخری تاریخ

0
920

بینک میں جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر

آر بی آئی نے 2000 روپے کے نوٹ کو چلن سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے بینکوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر 2000 روپے کے نوٹ جاری کرنے سے روک دیں۔ تاہم، 2000 روپے کے بینک نوٹ قانونی ٹینڈر کے طور پر جاری رہیں گے۔ معلومات کے مطابق، آر بی آئی نے یہ فیصلہ کلین نوٹ پالیسی کے تحت لیا ہے۔ آر بی آئی نے کہا ہے کہ یہ نوٹ 30 ستمبر تک قانونی طور پر ویلیڈ رہیں گے۔لوگ اپنے بینک کھاتوں میں 2,000 روپے کے نوٹ جمع کرا سکیں گے یا کسی بھی بینک برانچ میں جا کر انہیں دیگر مالیت کے نوٹوں کے ساتھ تبدیل کر سکیں گے۔ لوگوں کو ذہن میں رکھنا ہوگا کہ ایک بار میں زیادہ سے زیادہ 20،000 روپے کے نوٹ تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔ یہ عمل 23 مئی سے شروع ہوگا اور 30 ​​ستمبر 2023 کو ختم ہوگا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here