Friday, April 24, 2026
spot_img

غزل

mravadhnama@gmail.com 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

راشف عزمی

شام ہوتے ہی چراغوں کو بجھا رکھتے ہیں
ہم تری یاد میں دل اپنا جلا رکھتے ہیں
تو سلامت رہے آباد رہے اے دوست
ہم یہی ہونٹوں پہ ہر وقت دعا رکھتے ہیں
ان کو بھولے ہوئے اک عرصہ ہوا ہے لیکن
اب بھی ہاتھوں پہ مگر نام سجا رکھتے ہیں
ان ستاروں سے تو کوئی یہ بھی آخر پوچھے
کیوں شب غم مجھے راتوں کو جگا رکھتے ہیں
کچھ ہماری ہی طرح عمر گنوا دیتے ہیں
اور کچھ لوگ خموشی میں صدا رکھتے ہیں
غم کے مارے بھی عجب لوگ ذر ا ہیں راشفؔ
اپنے چہرے سے وہ ہر درد چھپا رکھتے ہیں
فون نمبر 8825090381:

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular