9807694588
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

محمد عادل فرازؔ
کیا کیا بہار لائی چھبیس جنوری ہے
ڈوباہوا خوشی میں ہر ایک آدمی ہے
نعمت ہے یہ خدا کی خوشیاں منائو لوگو!
گھر گھرمحبتوں کے دیپک جلائو لوگو!
کیسا حسین دن ہے سب کو بتائو لوگو!
اپنی ہر ایک غم سے آزاد زندگی ہے
دیکھو ترنگا اپنا کیسے ہے لہلہاتا
یہ داستان اپنی دنیا کو ہے سناتا
یہ ایکتا کی عظمت عالم کو ہے بتاتا
باد صبا بھی آکرپرچم کو چومتی ہے
اپنے لہو سے ہم نے اپنا چمن سجایا
قربانیوں سے اپنی یہ دن ہے آج پایا
کیسا حسین ہم نے آئین ہے بنایا
چھائی ہوئی وطن میں کیا خوب شانتی ہے
خاروں سے آج دیکھو آزاد یہ چمن ہے
جشن جمہوریہ ہے کیسا سجا وطن ہے
بلبل ہمارا دیکھو چھونے لگا گگن ہے
کوئل کی بھی صدا میں اک خاص نغمگی ہے
لازم ہے ہم پہ لوگوں یہ جشن ہم منائیں
آئین کیا ہے اپنا دنیا کو ہم بتائیں
ہندوستاں کی عظمت دنیا میں ہم دکھائیں
تہذیب گنگا جمنا کیسی رچی بسی ہے
علی گڑھ ،موبائل:09358856606





