9807694588
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔
{ہریش کُمار منیؔ بھدرواہی}
نِکل دھوپ آ ئے بہت
چلیں ساتھ سائے بہت
جُدا ہوں یہ سائے سبھی
اگر شام چھائے بہت
مجھے چھوڑ کر چل دیئے
ہوئے ہیں پرائے بہت
جُدائی میں تیری پیا
ہیں آنسوں بہائے بہت
کہیں مر نہ جائے منیؔ
زخم دِل پہ کھائے بہت
جموّں و کشمیر
9596888463