حمد

0
229

ڈاکٹر ہارون رشید


9956779708

میرے مالک بھلا کیسے کروں مدحت تیری
حد ادراک میں آتی نہیں عظمت تیری
ایک اقرار تھا جو عالم بالا میں کیا
بس اسی عہد کا ایفا ہے عبادت تیری
تجھکو محسوس میں کرتا ہوں رگٍ جاں کے قریب
اور بڑھ جاتی ہے سجدے میں یہ قربت تیری
ایک قطرہ بھی نہیں ساری خطائیں میری
بڑھ کے ہے سات سمندر سے بھی رحمت تیری
تیرے ہونے کی دلالت ہے یہ دنیائے وجود
آئنہ ہوتی ہے ہر شے سے حقیقت تیری
ہاں یہ سچ ہے کہ شفاعت تو کریں گے آقا
ان کو درکار مگر ہوگی اجازت تیری
شمع کرتا ہے جو روشن طلب شوق مرا
مجھکو ہر رخ سے نظر آتی ہے صورت تیری
دل مومن میں سما جاتا ہے بس نور ترا
پا سکے ارض و سما بھی کہاں وسعت تیری
اپنے بندوں کی طرف سے مرے مولائے کریم
لمحہ بھر کو بھی نہیں ہوتی ہے غفلت تیری
گردشٍ شام و سحر سے بھی عیاں ہے ہارون
یہ شب و روز بھی کرتے ہیں اطاعت تیری

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here