ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ’ٹو پلس ٹو بات چیت’ جلد

0
157

نئی دہلی ، یکم جون : ہندوستان اور آسٹریلیا نے اپنے دفاع اور وزرائے خارجہ کے درمیان جلد از جلد ٹو پلس ٹو وزارتی سطح کی بات چیت کرنے کے ارادہ کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ’ٹو پلس ٹو بات چیت' جلد

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور آسٹریلیائی وزیر دفاع پیٹر ڈٹن کے مابین منگل کو ٹیلفونک گفتگو کے دوران اس پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی صورتحال کی روشنی میں دفاعی شعبے میں تعاون کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ گذشتہ برس جون میں دونوں ممالک کے مابین جامع اسٹریٹجک شراکت کے بعد دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید تقویت ملی ہے۔ آسٹریلیا کا مالابار مشق میں شرکت کرنا اس شراکت کی ایک اہم پیشرفت ہے۔

دونوں وزرا نے اپنے ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دفاعی تعاون کے متعدد اقدامات کے سلسلے میں پیشرفت کا جائزہ لیا اور مسلح افواج کے مابین تبادلے کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ بات چیت کے دوران دونوں وزراء نے ان خیالات کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹو پلس ٹو بات چیت جلد از جلد ہونی چاہئے۔

مسٹر سنگھ نے کووڈ کے خلاف مہم میں آسٹریلیا کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here