نئی دہلی ،25 مئی : بہار سے لذیذ و ذائقےدار والے جی آئی سرٹیفائیڈ شاہی لیچی کے اس سیزن کی پہلی کھیپ کو برطانیہ بھیجا گیا شاہی لیچی کو برآمد کرنے کے لئے پٹنہ میں نئے قائم فائٹو سینٹری سرٹیفکیشن سے جاری کیا گیا۔ یہ پھل بہار کے مظفر پور میں کسانوں سے حاصل کیا گیا تھا اور اسے ’سرا انٹرپرائزز‘ برآمد کررہی ہے
ذرعی پروڈکٹ ایکسپورٹ پروموشن اتھارٹی (اپیڈا) نے شاہی لیچی کی برآمدات کو آسان اور سہل بنانے کے لئے بہار کے محکمہ زراعت سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز جیسے کسانوں ، برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کی شراکت کے ساتھ پہل کی ہے۔
گذشتہ روز شاہی لیچی کو برآمد کرنے کے لئے منعقدہ اس پروگرام میں ایپیڈا کے صدر ڈاکٹر ایم انگمتھو اور بہار کے شعبۂ زراعت کے چیف سکریٹری این سرون کمار اور دیگر اعلی افسران نے حصہ لیا۔