آر بی آئی نے کیا کووڈ انفراسٹرکچر کیلئے 50 ہزار کروڑ کا التزام

0
187

نئی دہلی، 05 مئی : ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے کووڈ سے متعلق انفراسٹرکچر سےوابستہ کمپنیوں ، دیگر اکائیوں اور عام لوگوں کو سستا قرض مہیا کرانے کے لئے 50 ہزار کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے ، جو ریپو ریٹ شرح پر دستیاب ہوگا آر بی آئی کے گورنر ششی کانت داس نے آج ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بینک ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں ، دوا ساز کمپنیوں ، کووڈ کے علاج کے لئے ضروری آلات ، آکسیجن اور وینٹی لیٹر تیار کرنے والی کمپنیوں ،ان کے درآمد کنندگان ، اسپتالوں ، نرسنگ ہومز اور

آر بی آئی نے کیا کووڈ انفراسٹرکچر کیلئے 50 ہزار کروڑ کا التزام

پیتھالوجی لیبارٹریوں کو ریپو ریٹ پر قرضہ فراہم کر سکیں گے ۔
ان سے وابستہ لاجسٹک سروس فراہم کرنے والوں کے لئے بھی یہ قرض دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ عام لوگوں کو کووڈ کے علاج کے لئے بھی اسی

زمرے میں قرض ملے گا ۔
یہ قرض ’پریارٹی‘ زمرہ میں دیا جائے گا اور قرض کی ادائیگی یا مدت پوری ہونے تک اسی زمرے میں رہے گا ۔ بینک31 مارچ 2022 تک یہ قرض دے سکیں گے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ میعاد تین سال ہوگی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here