ریاست مدھیا پردیش میں شادی سے کچھ روز پہلے دلہا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا لیکن شادی نہ رُکی، دلہا دلہن اور گھر والوں نے حفاظتی لباس پہن کر رسومات میں شرکت کی۔
مدھیا پردیش کے قصبے رتلام میں 26 اپریل کو ہونے والی شادی سے پہلے ہی 19 اپریل کو دلہا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔
تاہم دلہا اور دلہن والوں نے تقریب ملتوی نہ کی بلکہ حکام سے مکمل ایس او پیز کے ساتھ شادی کی تقریب کرنے کی اجازت لی۔
اجازت ملنے کے بعد دلہا اور دلہن کے ساتھ دیگر افراد نے بھی حفاظتی لباس پہن کر تمام تر احتیاطی تدابیر اپنائیں اور شادی کی رسومات ادا کیں۔
Also read