نئی دہلی22 اپریل : وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے صدر جوزف آر بائیڈن کی دعوت پر آب و ہوا سے متعلق قائدین کے اجلاس میں 22-23 اپریل کو ورچول طور پر شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم 22 اپریل کو شام 5.30 بجے سے 7.30 بجے تک قائدین کے اجلاس 1 میں اپنی بات رکھیں گے جس کا موضوع ہے ”سال 2030 کے لیے ہماری اجتماعی کوشش“۔
اجلاس میں دنیا کے تقریباً 40 دیگر قائدین شرکت کر رہے ہیں۔ وہ ان ممالک کی نمائندگی کریں گے جو میجر اکنامیز فورم (ہندوستان ایک رکن ہے) کے ممبر ہیں، اور جو دیگر باتوں کے علاوہ، آب و ہوا کی تبدیلی کا شکار ہیں۔ قائدین آب و ہوا کی تبدیلی، آب و ہوا کے تئیں اقدامات میں اضافہ، آب و ہوا میں تخفیف اور موافقت کے لیے فنڈ جمع کرنے، فطرت پر مبنی حل، آب و ہوا کی سلامتی کے ساتھ ساتھ صاف توانائی کے لیے تکنیکی جدتوں کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
PM Narendra Modi to participate and make his remarks in first session of the Leaders’ Summit on Climate tomorrow
Theme of session is "Our Collective Sprint to 2030"
PM was invited by US President Joseph R. Biden to participate in two day summit which will begin from tomorrow. pic.twitter.com/dRx7yHS1WY
— All India Radio News (@airnewsalerts) April 21, 2021
قائدین اس بات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے کہ قومی حالات اور پائیدار ترقیاتی ترجیحات کا احترام کرتے ہوئے دنیا کس طرح جامع اور لچکدار معاشی ترقی کے ساتھ آب و ہوا کے کام کو پورا کر سکتی ہے۔
یہ اجلاس آب و ہوا سے متعلق مسائل پر مرکوز عالمی اجلاس کے سلسلے کا ایک حصہ ہے جو نومبر 2021 میں منعقد ہونے والے COP26 تک جاری رہے گا۔
تمام اجلاس براہ راست نشر کیے جائیں گے اور میڈیا اور عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔