نئی دہلی، 22 اپریل: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ریاستوں کو آکسیجن اور ریمڈیسیورکی فراہمی میں تیزی لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
محترمہ سیتارمن نے صنعت کاروں کے ساتھ ورچول بات چیت میں لاک ڈاؤن کے مقابلہ میں مائکرو کنٹرول پالیسیوں کی اہمیت کا اعادہ کیا اور ریاستوں کو یہ بھروسہ دلایا۔ انہوں نے ہندوستانی صنعت کی رواداری ، صبر اور استقامت کی تعریف کی۔
وزیر خزانہ نے آج یہاں انڈین صنعت کے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے زیر اہتمام ایک ورچول میٹنگ میں 150 سے زیادہ ممتاز صنعت کاروں سے خطاب کررہی تھیں۔
اسے بھی پڑھیں
انشورنس میں 74 فیصد غیر ملکی سرما یہ کاری بل راجیہ سبھا میں منظور
لاک ڈاؤن کے بعد مزدوروں کی نقل مکانی تیز
محترمہ سیتارمن نے وبا کے دوسرے مرتبہ ابھرنے سے نمٹنے کے لئے مائیکرو کنٹرول حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور تسلیم کیا کہ سی آئی آئی سے مشاورت سے اس حکمت عملی کو تشکیل دینے میں مدد ملی ہے۔
وزیر خزانہ نے اس حقیقت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی مرتبہ کے مقابلہ میں اب ہمارے پاس وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے ویکسین اور دوائیں جیسے اہم اوزار موجود ہیں۔