نئی دہلی، 19 اپریل : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چینی فوجی دراندازی کے سلسلے میں فوجی سطح پر ہونے والی بات چیت کو بے معنی قرار دیتے ہوئے اسے وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قومی سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
اسے بھی پڑھیں
کورونا وائرس کے سبب بنگال میں میری تمام ریلیاں منسوخ: راہل گاندھی
کانگریس نے چینی سرحد پر، امن سے متعلق فوج کے وعدہ خلافی کی خبروں پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس نے حکمت عملی کے ساتھ سرحد پر چین کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے اور قومی سلامتی کے ساتھ سمجھوتہ کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی فوج سرحد پر اسٹریٹجک اہمیت کے حامل کئی خطوں سے پیچھے نہیں ہٹ رہی ہے۔
اسے بھی پڑھیں
مہنگائی اور اخراجات پر بھی گفتگو کریں مودی: راہل گاندھی
اس سلسلے میں چین کی فوج اور ہندوستانی فوج کے مابین 9 اپریل کو ہوئے آخیر دور کے مذاکرات کے دوران ، چینی فوج نے اسٹریٹجک اہمیت کی حامل کئی چوکیوں سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا ہے۔
اسے بھی پڑھیں