Sunday, May 12, 2024
spot_img
HomeSliderمہنگائی اور اخراجات پر بھی گفتگو کریں مودی: راہل گاندھی

مہنگائی اور اخراجات پر بھی گفتگو کریں مودی: راہل گاندھی

نئی دہلی، 8 اپریل: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج طلبہ کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘پرکشا پے چرچا’ پروگرام پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آسمان چھوتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے درمیان گاڑی میں تیل بھرنا بھی کسی امتحان سے کم نہیں ہے ۔ اس لئے مسٹر مودی کو لوگوں کی جیب ڈھیلی ہونے کے پیش نظر ‘خرچہ پہ چرچا’ کرنا چاہئے۔

مہنگائی اور اخراجات پر بھی گفتگو کریں مودی: راہل گاندھی

مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ “مرکزی حکومت کی ٹیکس وصولی کی وجہ سے عوام کے لئے گاڑی میں تیل بھرنا کسی امتحان سے کم نہیں ہے ، پھر وزیر اعظم اس پر گفتگو کیوں نہیں کرتے ہیں؟ خرچہ پر بھی ہو چرچا”۔

کانگریس کی میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والا نے بھی کمر توڑ مہنگائی پر حکومت کو نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ “73 سالوں میں سب سے مہنگی اور ظالم حکومت ، ہر روز کسانوں پر کرتی ہے نئی وار ۔ جو کبھی نہیں ہوا ، وہ ظلم کردکھایا۔ مودی سرکار نے ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ کیا ، جس سے 1200 روپے کا 50 کلو ڈی اے پی 1900 روپے پر پہنچ گیا۔ مودی جی! پہلے ہی ایک ہیکٹیئر کی کاشت کی لاگت 15000 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ سب کچھ یاد رکھا جائے گا”۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular