ملک کورونا کی بھٹی میں جل رہا ہے اور مودی بنگال انتخابی مہم میں مصروف ہیں : پرومود تواری

0
234

پریاگ راج ، 14 اپریل : کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کے سابق رکن پرومود تواری نے آج کہا ہے کہ ملک کورونا کی بھٹی میں سلگ رہا ہے لیکن وزیر اعظم بنگال میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں

ملک کورونا کی بھٹی میں جل رہا ہے اور مودی بنگال انتخابی مہم میں مصروف ہیں : پرومود تواری

تواری نے بدھ کے روز اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیر اعظم بنگال انتخابی مہم میں ’دیدی او دیدی‘ گانا گارہے ہیں، جبکہ ملک کورونا وائرس انتہائی خوفناک شکل اختیار کرتا جارہا ہے ، جو پورے ملک میں بیماری اور موت کا تانڈوکررہا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا متاثرین کی یومیہ تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 248 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا متاثرین کی یومیہ تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 248 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف ملک کے لوگ کورونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں تو یہ قول حرف بہ حرف صحیح ثابت ہورہی ہے کہ ’جب روم جل رہا تھا تو نیرو بانسری بجارہا تھا‘۔ اسی طرح آج جب ملک کورونا وباکی کی بھٹی میں جل رہا ہے مسٹر مودی نہ صرف انتخابی مہم میں تقریر کررہے ہیں بلکہ طنزیہ انداز میں ہنستے ہوئے کہتے ہوئے ’’دیدی اودیدی ‘‘ کے گیت سنا رہے ہیں۔ شاید ہی کسی نے سوچا ہوگا کہ ایک دن ملک کا ایسا بادشاہ (وزیر اعظم) ہوگا جب ملک کے لوگ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے تو وہ بے فکر ہوکر انتخابی پرچار کا کام کررہاہوگا ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here