عالم اسلام کیلیےاردوان کا بڑا بینک بنا نے پر زور

0
156

انقرہ : صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسلامی مالیاتی اداروں کو رقوم کی ضروریات اور امت مسلمہ میں بڑھنے والی مالیاتی طلب کو پورا کرنے کے لیے ایک بڑا اسلامی بینک قائم کرنا چاہیے۔

عالم اسلام کیلیےاردوان کا بڑا بینک بنا نے پر زور

صدر اردوان نے ڈی 8 تنظیم کے دسویں اجلاس سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کے دوران یہ بات کی۔ انہوں نے اجلاس کی 4 سالہ صدارت کی ذمے داری بنگلادیش کو سونپتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے دنیا میں کورونا کا غلبہ ہے، جس کے خلاف عالمی تعاون اہم ہے۔ ترکی نے مقامی طور تیار کردہ ویکسین کے تجربات میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور امید ہے کہ اسے ہم انسانیت کی بھلائی کے لیے استعمال اور تقسیم کریں گے۔

  اسلامی مالیاتی اداروں کو رقوم کے حصول میں آسانی اور امت مسلمہ میں مالیاتی ضروریات کی طلب میں اضافے کے پیش نظر ایک بڑے اسلامی بینک کا قیام عمل میں لایا جائے

انہوں نے کہا کہ ڈی 8 ممالک کے درمیان تجارتی روابط میں سہولت پیدا کرنے کی غرض سے ترکی نے ایک مربوط حکمت عملی پرمبنی دستاویز تمام رکن ممالک کو ارسال کر دی ہے اور میرا یہ ماننا ہے کہ اسلامی مالیاتی اداروں کو رقوم کے حصول میں آسانی اور امت مسلمہ میں مالیاتی ضروریات کی طلب میں اضافے کے پیش نظر ایک بڑے اسلامی بینک کا قیام عمل میں لایا جائے، جب کہ ہمیں غیر ملکی زر مبادلہ کے بجائے مقامی کرنسیوں میں تجارتی لین دین کرنے کی ضرورت ہے۔

تُرک صدر نے مزید کہا کہ ظلم و فاقہ کشی کے خلاف نبرد آزما فلسطینی مہاجرین، روہنگیا مسلمانوں، یمنی اور شامی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے بھی ہمیں ضروری اقدامات کرنے چاہییں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here