ڈاکٹروں کی شادی میں مریضوں کا مفت آپریشن حق مہر مقرر

0
124

نوجوان مرد اور خاتون ڈاکٹر نے منفرد حق مہر کے ساتھ پندرہ شعبان سے اپنی مشترکہ زندگی کا آغازکردیا۔نکاح کی مختصر اور روحانی تقریب مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ اطہر میں منعقد ہوئی اور تین سو تیرہ غریب مریضوں کا مفت آپریشن حق مہر مقرر کیا گیا۔

ڈاکٹروں کی شادی میں مریضوں کا مفت آپریشن حق مہر مقرر

حق مہرکی شرائط کے مطابق شوہرجو ایک سرجن ہے، بشرط حیات اپنی زندگی میں تین سو تیرہ ضرورت مند مریضوں کا آپریشن کرنے کا پابند ہوگا اور اس کے عوض ایک ریال کا بھی مطالبہ نہیں کرے گا۔

نو بیاہتا جوڑے نےانسانیت کی خدمت اور حاجتمند مریضوں کے مفت علاج کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔ نہ صرف ایران بلکہ دنیا میں اب تک اپنی نوعیت کا یہ منفرد حق مہرشمار ہوتا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here