پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دوسرے دن بھی کمی

0
122

نئی دہلی ، 25 مارچ : بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی کے باعث آج گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن کمی آئی ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دوسرے دن بھی کمی

دہلی میں پٹرول 21 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 20 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا۔ آئل مارکیٹنگ کرنے والی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق جمعرات کو دہلی میں پٹرول 90.78 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.10 روپے فی لیٹر پر آگیا۔

اس سے قبل ان ایندھنوں کی قیمتوں میں مسلسل 24 دنوں تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔ گزشتہ ماہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار 16 دنوں تک اضافہ ہوا تھا ،جس کی وجہ سے تقریباً ہر شہر میں دونوں ایندھنوں کی قیمتیں ریکارڈ وقت کی سطح پرپہنچ گئی تھیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں 16 دنوں میں خام تیل کی قیمت میں تقریبًا 15 فیصد کمی واقع ہوچکی ہے۔ یورپ میں کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے وہاں ایندھن کے مطالبہ میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ اس کی وجہ سے خام تیل کی قیمت گھٹ کر 60 ڈالر فی بیرل پر آچکی ہے۔

عام طور پر کچھ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی تھی لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات کے وقت تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی ، لیکن ابھی مغربی بنگال ، کیرالہ ، تمل ناڈو ، آسام اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے درمیان تیل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here