چین میں ہونے والے سرمائی اولمپکس منتقل ہوں:اسٹاک- Move to Winter Olympics in China: Stocks

0
113

واشنگٹن:Move to Winter Olympics in China: Stocks   امریکی سینیٹر رِک اسکاٹ نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کےاسپانسرز کو ایک خط بھیج کر سال 2022 میں چین کے شہر بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپک کھیلوں کو کسی دوسرے ملک میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسٹر اسکاٹ نے منگل کے روز کہا ’’ہم ایسے ملک کو اولمپک کھیلوں کی میزبانی نہیں دے سکتے جو انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کر رہا ہو۔ لہذا میں آپ سے انسانی حقوق اور آزادی کے لئے کھڑے ہونے کی بات کہہ رہا ہوں اور 2022 کے اولمپک کھیلوں کے اسپانسرز آئی او سی سے عوامی طور پر اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایسے ملک میں کھیلوں کو منتقل کریں جو انسانی وقار اور آزادی کو اہمیت دیتا ہو‘‘۔

انہوں نے کہا کہ چین سنکیانگ میں یغوروں کے ساتھ ساتھ تبتیوں اور ہانگ کانگ کے باشندوں کے خلاف بھی انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here