شہزادی ڈیانا کی کہانی سُن کر سوتے ہیں ولیم اور کیٹ کے بچے

0
102

برطانوی شاہی خاندان کے مستقبل کے بادشاہ، شہزادہ ولیم اور کیتھرین مڈلٹن کے بچے رات سونے سے قبل پرنسس آف ویلز، لیڈی ڈیانا کی کہانیاں سُن کر سوتے ہیں۔

شہزادی ڈیانا کی کہانی سُن کر سوتے ہیں ولیم اور کیٹ کے بچے

شہزادہ ولیم اور کیتھرین مڈلٹن کے بچے رات سونے سے قبل اصلی شہزادی یعنی کہ اپنی دادی پرنسس آ ف ویلز، لیڈی ڈیانا کی کہانیاں اور قصے سُن کر سوتے ہیں۔

دی ڈیوک این ڈچز آف کیمبرج پرنس ولیم اور کیتھرین مڈلٹن کے بچوں نے یوں تو نہ اپنی دادی دیکھی ہے نہ اور نہ ہی اُن سے ملے ہیں مگر وہ روزانہ رات سونے سے قبل اصلی شہزادی، عوام کی شہزادی یعنی کہ اپنی دادی پرنسس آ ف ویلز، لیڈی ڈیانا کی کہانیاں اور قصے سُن کر سوتے ہیں۔

گزشتہ دنوں منائے گئے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر پرنس ویلم کی جانب سے اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’اُن کی والدہ اب بھی اُن کی یادوں میں زندہ ہیں، وہ روزانہ رات سونے سے قبل اپنے بچوں کو لیڈی ڈیانا کی کہانیاں سناتے ہیں تا کہ اُن کے بچوں کو معلوم ہو سکے کہ اُن کی ایک نہیں بلکہ دو دادیاں ہیں۔‘

پرنس ولیم کا 2017ء میں بنائی گئی ایک ڈاکومینٹری میں بھی اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے کہنا تھا ’ وہ اپنے بچوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ اُن کی دادی ایک آئیکونک شخصیت تھیں جسے دنیا چاہتی تھی، انہوں نے پیلس میں اب پہلے سے زیادہ لیڈی ڈیانا کی تصویریں لگا رکھی ہیں اوراُن کی شخصیت کے بارے میں بات کی جاتی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں

ہیری اور میگھن کا شاہی خاندان سے علیحدگی کا حتمی اعلان

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here