پرتاپ گڑھ،: قرآن میں انسانیت کی بقاء کے لیئے ہی سارے قانون نافذ کیا ہے ،جو پوے عالم کے لیئے رحمت ہے ۔قرآن نے خواتین کو جو عزت و حقوق دیا ہے جس کی مثال اور کسی مذاہب میں نہیں ملتی ہے ۔وسیم رضوی نے عدالت میں عرضی داخل کر 26 آیات حذف کرنے کا جو مطالبہ کیا ہے اس کا خصوصی مقصد اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے و اسلام دشمنوں کو خوش کر ان کی ہمدردی حاصل کرنا ہے ۔ جو قابل مذمت و لائق سزا ہے ۔ مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے نائب صدر آصف نظام الدین صدیقی نے جاری بیان میں وسیم رضوی کے جاہلانہ کردار کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ۔
مسٹر صدیقی نے کہا کہ وسیم رضوی کا مذہب اسلام سے دور دور تک کوئی رشتہ نہیں ہے ،وہ صرف اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کے لیئے اشتعال انگیز حرکت کر رہا ہے ۔وہ عوام و حکومت کا ذہن موڑنے کے لیئے اسلام مخالف بیان دے رہا ہے ۔قرآن مجید کا اعلان ہے کہ ایک شخص کا ناحق قتل ہونے سے بچانا ساری انسانیت کو بچانے کی مترادف ہے ۔ قرآن کا فرمان ہے ،کسی جان کو جسے اللہ نے محترم ٹھرایا ہے اس کو ہلاک نہ کرو مگر حق کے ساتھ؛ انسانی جان کے احترام کا درس جس کتاب نے سب سے زیادہ دیا ہے ،اس کی آیات کیسے دہشت گردی کا درس دے سکتی ہیں ؟ سب سے بڑا جھوٹ اس عرضی میں ہے کہ مفاد عامہ کے لیئے قانونی چارہ جوئی کی گئی ہے ، جبکہ وہ اپنی جان بچانے کے لیئے عرضی داخل کی ہے ،تاکہ سی بی آئی کے شکنجے سے بچ سکے ۔یہ حرکت اس نے اپنے آقاوں کو خوش کرنے کے لیئے کی گئی کارستانی ہے ،جس کے ذریعہ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہو ۔بدامنی و بدنظمی پیدا ہو ۔جو دشمن اسلام کی ایک منظم سازش ہے ۔
وسیم رضوی دراصل اپنا ذہنی توازن کھو چکا ہے اس حرکت سے اس کے بھائی بہن نے اس سے رشتہ توڑ لیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلمان مشتعل ہونے کے برعکس قرآن کی تعلیم پر مکمل عمل کریں اور امن کے ساتھ اس کے منصوبہ پر پانی پھیرنے کا کام کریں ،وہ تو چاہتا ہے کہ مسلمان مشتعل ہو تاکہ وہ اپنی سازش میں کامیاب ہو سکے ۔قرآن کا دشمن اللہ و اس کے رسول کا دشمن ہے ،اس کو نہ اس دنیا میں امان حاصل ہوگا نہ دوسری دنیا میں ۔ حکومت وسیم رضوی کے خلاف قانونی کارروائی کرے تاکہ ملک کی فضا زہر گھولنے والوں سے محفوظ رہے ۔
وسیم رضوی نے اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کے لیئے کی ہے اشتعال انگیز حرکت : آصف صدیقی- Wasim Rizvi has made a provocative move to cover up his sins: Asif Siddiqui
Also read