ملک میں ترقیاتی مالیاتی ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ

0
126

نئی دہلی، 16 مارچ : ملک میں بنیادی سہولیات کی ترقی کے لئے حکومت نے ترقیاتی مالیاتی ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں منگل کے روز وزارت خزانہ کی اس تجویز کو منظور ی دی گئی ۔

ملک میں ترقیاتی مالیاتی ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بعد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ترقیاتی مالیاتی ادارے کو 20000 کروڑ روپئے کا ابتدائی سرمایہ فراہم کیا جائے گا ۔ پارلیمنٹ میں اس سے متعلق ایک بل پیش کیا جائے گا ۔

اس ادارے میں ایک پروفیشنل بورڈ ہوگا۔ اس کے لئے سرمایہ مارکیٹ ، انشورنس کمپنیاں وغیرہ سے اکٹھا کیا جائے گا ۔ بجٹ کے دوران ا س طرح کے ادارے کے بارے میں کہا گیا تھا۔

’’ کوئی بھی پرانا بینک ملک کے بنیادی ڈھانچے والے بڑے منصوبوں میں مالی امداد کرنے کے لئے تیار نہیں تھا۔ تقریبا 6000 اسے منصوبے ہیں جن کو پیسوں کی ضرورت ہے ، یہ ہی وجہ ہے کہ اسے انسٹی ٹیوٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے‘‘ ۔

محترمہ سیتارمن نے کہا ’’ اس ادارہ کی جانب سے بانڈجاری کرکے اس میں سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ اس سے اگلے چند برسوں میں تین لاکھ کروڑ روپئے اکٹھے ہونے کی توقع ہے۔ اس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو بھی ٹیکس چھوٹ کی سہولت ملے گی۔ اس میں پنشن فنڈ کی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں ‘‘۔

انہوں نے کہا ’’ کوئی بھی پرانا بینک ملک کے بنیادی ڈھانچے والے بڑے منصوبوں میں مالی امداد کرنے کے لئے تیار نہیں تھا۔ تقریبا 6000 اسے منصوبے ہیں جن کو پیسوں کی ضرورت ہے ، یہ ہی وجہ ہے کہ اسے انسٹی ٹیوٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے‘‘ ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here