رکن پارلیمان کوشل کشور کی بہو نے کاٹی ہاتھ کی رگ- MP Koshal Kishore’s daughter-in-law cuts a vein in her hand

0
90

MP Koshal Kishore's daughter-in-law cuts a vein in her hand

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنو کے موہن لال گنج سے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے رکن پارلیمان کوشل کشور کی بہو انکتا نے اپنے شوہر آیوش کشوراور ساس-سسر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ہاتھ کی رگ کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل دیررات انکتا نے اپنے ہاتھ کی رگ کاٹ لی اور اس کی پہلی ویڈیوسوشل میڈیا پر جاری کردیا۔ جس میں اس نے اپنے شوہر آیوش کشور اور ساس۔سسر پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ انکتا اسکوٹی سے دبگا واقع کشور کےگھر پہنچی اور ہاتھ کی رگ کاٹ لیا۔ رگ کاٹنے کے سے پہلے وائرل ویڈیو کے بعد کاکوری پولیس انکتا کو تلاش کررہی تھی۔ پولیس نے انکتا کو سول اسپتال میں دیر رات ہی داخل کرادیا تھا ۔ اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
اس درمیان رکن پارلیمان کشور نے پیر کو اس معاملے میں صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکتا میری اور ایم ایل اے بیوی کی شیبہ خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے آیوش کو انہوں نے پہلے ہی بے دخل کردیا تھا اور اب بے دخلی کے قانون کے حساب سے کاروائی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکتا خودکشی کی دھمکی پہلے ہی دے چکی تھی اور خودکشی کرنا بھی قانونا جرم ہے اس کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہئے۔
انہوں نے انکتا پر جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسے کچھ لوگ اکسا رہے ہیں۔ اس کی بھی جانچ ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آیوش کشور کے سالے ہی اسے گولی ماری ہے اور آیوش نے تھانے جاکر کل بیان درج کرایا تھا اور پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو لڑکے اس کے ساتھ آئے تھے وہ کون تھے جو آیوش کے بارے میں معلومات حاصل کررہےتھے۔کہ آیوش کون ہے۔
بی جے پی رکن پارلیمان نے کہا کہ انکتا ایک طرف کہہ رہی ہے کہ ہم مر جائیں گے اور دوسری طرف کہہ رہی ہے کہ ہم ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو وہ صرف ہماری شبیہ کو داغ دار کرنا چاہتی ہے۔ اسے قانون پر بھروسہ نہیں ہے۔ اس نے جان بوجھ کر یہ سب کیا ہے انہوں نے کہا کہ قانون پر مجھے اعتبار ہے اور قانون اپنا کام کررہا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here