جھارکھنڈ سرکار میں 5.25 لاکھ آسامیوں میں سے 3.29 لاکھ آسامیاں خالی- Out of 5.25 lakh posts in Jharkhand government, 3.29 lakh posts are vacant

0
59

Out of 5.25 lakh posts in Jharkhand government, 3.29 lakh posts are vacant

رانچی   جھارکھنڈ سرکار کے مختلف محکموں میں 5.25 لاکھ معرض وجود میں لائی گئی آسامیوں میں سے 3.29 لاکھ آسامیاں خالی ہیں۔
محکمہ پلاننگ اور فنانس سے موصولہ اطلاع کے مطابق مختلف محکموں میں 525115 آسامیاں معرض وجود لائی گئی ہیں ، جن میں سے محض 195255 آسامیاں ہی پُر کی گئی ہیں ، بقیہ 329860 آسامیاں خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سے کام کاج کی صلاحت بھی شدید متاثر ہے اور ایک ایک افسر ملازم پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے ۔
حکومت کے لئے سب سے بڑی ترجیح امن و امان کو برقرار رکھنا ہے ، لیکن ریاست میں محکمہ داخلہ ، جیل اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں ہی منظور شدہ 151407 اسامیوں میں سے 73938 آسامیاں خالی ہیں۔ اسی طرح سرکار کی ترجیحی میں تعلیم ، زراعت ، صحت اور دیہی ترقی شامل ہیں ، لیکن ان محکموں میں بھی بڑی تعداد میں آسامیاں خالی ہیں۔
محکمہ اسکول تعلیم میں 150577 میں 104096 آسامیاں خالی ہیں ، اسی طرح محکمہ زراعت میں تقریباََ 3500 آسامیاں خالی ہیں ، وہیں محکمہ صحت میں 45525 میں سے 35322 اسامیاں ، محکمہ قانون میں 8905 میں سے 4036 آسامیاں خالی ہیں ۔ ، روڈ کنسٹرکشن میں 3793 میں سے 1729 ، دیہی ترقی میں 10374 میں سے 7341 ، محکمہ آبی وسائل میں 5119 میں سے 5699 ، پنچایت راج میں 9729 میں سے 6696 اسامیاں خالی ہیں ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here