نئی دہلی ، 11 مارچ : ملک کی کچھ ریاستوں میں جان لیوا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے کیسزمیں اچانک اضافے کے دوران گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز میں ایک بارپھر اضافہ کی اطلاعات ہیں۔
گزشتہ دو دنوں سے ایکٹیو کیسز میں کمی آئی تھی لیکن اب ایک بار پھر اس میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4628 ایکٹیو کیسز کا اضافہ ہوا جبکہ بدھ اور منگل کے روز1285،1285 ایکٹیو کیسز کی کمی درج کی گئی تھی۔
اسی عرصے میں کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر 100 سے بڑھ کر 126 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ تعداد بدھ کے روز 133 ، منگل اور پیر کے روز 97 ، اتوار کو 100 ، ہفتہ کو 108 اور جمعہ کو 113 تھی۔
دریں اثنا ، ملک میں اب تک دو کروڑ 56 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔