ویسٹ انڈیزکے کیرون پولارڈ انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے۔ ویسٹ انڈیز سے قبل جنوبی افریقا کے ہرشل گبز اور بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
کیرون پولارڈ نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں انجام دیا جس میں لنکن ٹیم نے کالی آندھی کو جیت کے لیے 132 رنز کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے پولارڈ کی جارحانہ اننگز کی بدولت آسانی سے پورا کرلیا۔
Absolute scenes 🤯@KieronPollard55 becomes the first @windiescricket player to hit six straight sixes in a T20I!#WIvSL pic.twitter.com/nrtmJHGcip
— ICC (@ICC) March 4, 2021
سری لنکن اسپنر اکیلا دھننجایا نے تیسرے اوور میں کرس گیل، نکولس پورن اور لیوس کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک کی لیکن پولارڈ کے آگے ان کی ایک نہ چلی اور انہوں نے اسپنرزکی 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑدیے۔