مہنگائی کا بوجھ عوام پر بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ایک طرف پیٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے تو دو دوسری طرف انڈین ریلوے نے لوکل ٹرینوں کے کرائے میں اضافہ کیا ہے۔
اس معاملہ پر اپوزیشن کی تنقید کے بعد ریلوے نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خطرہ کے پیش نظر غیر ضروری بھیڑ کو روکنے کے لئے کرائے میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ریلوے نے لوکل ٹرینوں کے کرائے میں دوگنا اضافہ کیا ہے۔اب مسافروں کو پچیس روپے کی جگہ پچپن روپے کرایہ ادا کرنا ہوگا۔کرائے میں ہوئے اس اضافہ کا اثر روز سفر کرنے والوں پر پڑےگا۔
Also read