یو پی ایس سی: آخری موقع گنوا چکے امیدواروں کو راحت نہیں- UPSC: Candidates who have lost their last chance are not relieved

0
123

UPSC: Candidates who have lost their last chance are not relieved

نئی دہلی:  سپریم کورٹ نے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے اکتوبر 2020میں ہوئے امتحان میں آخری موقع گنوا چکے امیدواروں کو ایک اور موقع دینے سے متعلق عرضی بدھ کو خارج کردی۔

جج اے ایم خانولکر، جج اندو ملہوترا اور جج اجے رستوگی پر مشتمل بنچ نے کورونا وبا اور اس سے متعلق لاک ڈاون کی وجہ سے ہوئی مشکلات کا حوالہ دیکر ایک اور موقع دیئے جانے کی درخواست مسترد کردی۔

عرضی گزاروں نے دلیل دی تھی کہ وبا کی وجہ سے ان کی تیاری متاثر ہوئی ہے اس لئے انہیں ایک اور موقع دیا جانا چاہئے۔

بنچ کی طرف سے جج اے ایم رستوگی نے فیصلہ کوآپریٹیو پارٹ پرً ھ کر سنایا۔ عدالت نے کہاکہ درخواست مسترد کئے جانے کے اسباب کی تفصیلات فیصلے میں دی جائیں گی۔ اس درمیان عدالت عظمی نے معاملہ کی وکیل انوشری کپاڑیہ کے دلائل کی تعریف کی۔ عدالت نے گزشتہ نو فروری کواس معاملے میں فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here