نبی پاک ؐ کی سیرت اور آپکی اعلیٰ تعلیمات تاقیامت فیض کا دریا- The biography of the Holy Prophet (PBUH) and his higher teachings

0
137

سہارThe biography of the Holy Prophet (PBUH) and his higher teachingsنپور (احمد رضا) نبی پا کی سیرت پاک کی روحانی تقریب کے روحانی موقع پر سینئر سٹیزن حاجی حنیف تاجر ، ایڈوکیٹ راحیل رضا ، عبد الباسط ڈیزائن ہب ، کنوینر افضال امیر اور سیرت تقریب کے چیف گیسٹ حاجی فیضان الرحمان و حاجی فضلالرحمان نے مشترکہ طور سوے اپنے اپنے پیغام میں سیرت کے پروگرام میں موجود بچوں اور انکے والدین کو نبی پاک ﷺ کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیرت نبی ﷺ اورکلام اللہ قرآن مقدس میں ازل ہی سے انسانوں سے بہتر رشتوں اور نیک و سہی معاملات نبھانے کیساتھ ساتھ اچھے اخلاق نبھانے پرزور رہا ہے اسلئے ہم سبھی کو اپنے اپنے معاملات اور اخلاق سہی کرنا ہونگیں تبھی ہم نبیﷺ کی تعلیم سے فیض اٹھا سکتے ہیں عالم اسلام اور ہمارے پیارے نبیﷺ کا مضبوط ہتھیار ہی ہمیشہ حسن سلوک ، نرم روی اور حسن اخلاق رہاہے اسی نبیﷺ کے عظیم حسن اخلاق کے معجزہ نے ۳۱۳ سے آج دو ارب مسلم کل عالم میں پھیلادئے ہیں آپکی تعلیمات کا فیض دریا کی مانند تا قیامت ہم سبھی کو سرفراز کرتا رہیگا آپکی تعلیم دین اور دنیا کی کامیابی کی مظہر ہے! سوشل قائد افضال امیر ،عبد الباسط اور راحیل رضا ایڈوکیٹ نے دین کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے لاکھوں مدارس سے لاکھوں مہذب طلبہ آج بھی دین کی رعب ورواب والی اعلیٰ حسن اخلاق اور انسانیت پر مبنی تعلیم کو اپنے دل ودماغ میں لیکر شہر درشہر قوم کے بچوں، مرد اور خواتین کو بیدارکرنے کا کام انجام دینے میں سرگرم عمل ہیں جوایک عظیم الشان کارنامہ ہے یہی اصل کام پیارے نبیﷺ نت پسند کیا اور خد بھی قوم کو کرکے دکھایاہے آپﷺ کی شان ہی نرالی ہے! شاہد زبیری نے فرمایاکہ کہ ہمارے علماء نے جس مقصد سے صدی قبل ملک میں مدارس کی جو بنیاد رکھی تھی آج ہمیں اس مقصد میں بھرپور کامیابی مل رہی ہے آپنے بیباک لہجے میںفرمایا ہے کہ ہماری کامیابی صرف اورصرف اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کی تعلیم پر ہی منحصر ہے آپنے کہاہے کہ آج ملک میں بالخصوص پورے عالم میں مسلمانوں کی تباہی اور تنزلی کا سبب ہی اللہ اور اللہ کے رسول کی تعلیم سے دوری ہے پروگرام کے صدر حاجی فیضا ن الرحمان نے کہاکہ ہم پر لازم ہے کہ ہم اللہ اور اللہ کے پیارے رسول کی اطاعت اپنے اوپر مقدم کریں اور اپنے بچوں اور اپنے بچیوں کو سب سے پہلے قرآن کی تعلیم سے روشناس کرائیںمدرسوں کا مقصد قوم کے لوگوں کو ملک کی وفاداری کے ساتھ ساتھ اللہ اور اللہ کے رسول کی اطاعت کے لئے بیدار کرنا ہے فیضان بھائی نے فرمایاکہ قرآن پاک کی تعلیم سب سے اعلیٰ ہے ہمارے مدارس قرآن پاک کی تعلیم کو ہی عام کرنے کا کام انجام دے رہے ہیں وہ سب سے اعلیٰ کام ہے کونسلر فضل الرحمان اور ذمہ دار اور سوشل رہبر افضال امیرنے فرمایاکہ اللہ پیارے نبیﷺ کی سیرت اور آپ ﷺ کے اقوال اور تجربات نے اللہ کے کلام کے توسل سے مسلسل صبح وشام کل عالم کی تمام آفتوں ، بلائوں اور بیماریوں، بد نیتی، جھوٹ، زنا، حق تلفی،دنگا فساد، بدکلامی، اونچ نیچ اوردہشتگردی سے پناہ چاہی اپنے لئے بھی اور اپنی کل امت کے لئے بھی مگر افسوس کہ امت آج غفلت کا شکار ہے اور اندھیروں میں بھٹک رہی ہے ! اس موقع پر کچھ بچوں اور بچیوں نے نعتیہ کلام پیش کر واہ واہی حاصل کی اور اعزازات حاصل کئے اس مبارک موقع پر بھائی اسلم خان ، افضل خان،افضال امیر، حاجی شہزار، ڈکٹر سمیع اختر قریشی، حاجی اکرام، شاہد انعام ، حاجی شاہد قریشی، بھائی سالک، سرتاج احمد، عدنان، راشد قریشی،مولوی ثاقب، حاجی مشرف، ماسٹر شاہد،حاجی شکیل، کے ساتھ ساتھ بہت سے بچوں اور بچیوں نے بھی سیرت جلسہ میںشرکت فرماکر ثواب حاصل کیا

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here