سارن میں اندرون ضلع گروہ کا بدمعاش گرفتار- Inner district gangster arrested in Sarna

0
104

 Inner district gangster arrested in Sarna

چھپرہ  بہار میں ضلع سارن کے شمال مشرق ریلوے کے چھپرہ جنکشن سے ہفتے کے روز اندرون ضلع گروہ کے ایک بدمعاش کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ریاستی ریل تھانے کے ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع مدھوبنی کے بِسفی تھانہ حلقے کے گاؤں نرسام کے باشندے پربھو لال پاسوان کا بیٹا منٹو پاسوان ٹرین نمبر 09165 کے ایس 2 کوچ میں سفر کر رہا تھا۔ جیسے ٹرین چھپرہ جنکشن سے آگے بڑھی‘ اسی دوران ضلع پٹنہ کے شاستری نگر تھانہ حلقے کے محلہ شیوپوری کے باشندے رامیشور رائے کا بیٹا ہیرالال کمار متذکرہ مسافر کا موبائل فون جھپٹ کر ٹرین سے کود گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مسافر منٹو پاسوان بھی چلاتے ہوئے ٹرین سے کود کر بدمعاش کو پکڑنے کے لیے دوڑ پڑا۔ اس کے بعد ریاستی ریل تھانہ اور ریلوے سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے بدمعاش کو پکڑ لیا۔ اس سے موبائل برآمد کرنے کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here