پیوش اور ادھیر رنجن نے بنگال کے وزیر پر ہوئے بم حملے کی مذمت کی- Piyush and Adhir Ranjan condemned the bomb attack on the Bengal minister

0
116

Piyush and Adhir Ranjan condemned the bomb attack on the Bengal minister

نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے ریلوے پیوش گوئل اور مغربی بنگال کانگریس کمیٹی کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے ترنمول کانگریس کے لیڈر اور ریاستی وزیر ذاکر حسین پر ہوئے بم حملے کی مذمت کی ہے۔
مرشد آباد ضلع کے نمتیتا ریلوے اسٹیشن میں بدھ کی ت رات مسٹر حسین پر بم حملہ کیا گیا ، جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ حالیہ دنوں میں پہلی مرتبہ ایسا ہو ا ہے ، جب ریاست کے کسی وزیر کو نشانہ بنا کر حملہ کیا گیا ہے ۔
مسٹر گوئل نے وزیر پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ’’ میں مغربی بنگال میں نمتیتا ریلوے اسٹیشن پر بم حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ وزیر سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں ‘‘۔ مسٹر چودھری نے کہا ’’ میں نے ترنمول کانگریس کے لیڈر پر ہوئے حملے کے بارے میں سنا ۔ پولیس تفتیش ہی سے حقیقت کا پتہ چلا سکتا ہے ۔ میں واقعہ کی تحقیقات اور حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتا ہوں‘‘ ۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ مسٹر حسین پر گذشتہ شب تقریباََ 10 بجے اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ کولکتہ جانے کے لئے نمتیتا اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر دو پر ٹرین کا انتظار کر رہے تھے ۔ حملے میں ان کے علاوہ پارٹی کے دو دیگر کارکن بھی زخمی ہوئے تھے۔
ترنمول کانگریس کے مرشدآباد کے ضلع صدر ابو طاہر خان نے بتایا کہ مسٹر حسین کو زخمی حالت میں جنگی پور سرکاری اسپتال پہنچایا گیا ، جہاں سے انہیں کولکتہ اسپتال لے جایا گیا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے یہ حملے کو انجام دیا ہے ۔
تاہم بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے مسٹر خان کے الزامات کو یہ کہتے ہوئے مسترد کیا ہے کہ مرشد آباد جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر حسین اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اپنی ہی پارٹی کے اندرونی خلفشار ہو شکار ہوسکتے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here