رپورٹرکودھمکی دینے والا وائٹ ہاؤس کا ڈپٹی پریس سکریٹری معطل- White House Deputy Press Secretary suspended for threatening reporter

0
84

White House Deputy Press Secretary suspended for threatening reporter

واشنگٹن: امریکی صحافی پلمیری کی نجی زندگی کی تحقیقات کرنے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر امریکی وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سکریٹری ٹی جے ڈکلو کو ایک ہفتے کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جین ساکی نے جمعہ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ مبینہ طور پر ایک خاتون رپورٹر کو دھمکی دینے کے بعد صدر جو بائیڈن کے نائب پریس سکریٹری کو تنخواہ کے بغیر ایک ہفتہ کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ’’اس کے علاوہ ، جب وہ کام پر واپس آئیں گے توتب بھی انہیں کسی صحافی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ بھی مانا جا رہا ہے کہ یہ پہلا شخص ہے جو صدر کے مقرر کردہ معیار کے مطابق کام نہیں کررہا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر ڈکلو نے ذاتی طور پر محترمہ پالمیری سے ان کے اس سلوک پر معافی مانگ لی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here