لکھنؤ۴ فروری: آج صبح مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے مولانا کلب جواد نقوی نے ملاقات کی جس میں بھوپال ریلوے اسٹیشن کے پاس ایرانی ڈیرے میں کی گئی توڑ پھوڑکو لیکرمیمورنڈم دیا اور بات چیت بھی کی مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کی انتظامیہ نے اطلاع دئے بغیر جایز دوکانوں کو نا جایز بتا کر منہدم کردیاجس کی وجہ سے 50سے 60 دوکاندار بروز گار ہوگئے ۔
واضح رہے کی مدھیہ پردیش کے جبل پور ہائی کورٹ نےاس کو بنا اطلاع دیئےتوڑ پھوڑکو غلط بتاتے ہوے اسٹے دیدیا،اس پورے کیس کو جاوید وہاب دیکھ رہے تھے اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو پوری جانکاری دے رہے تھے،اسکے علاوہ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پروفدمیں لکھنؤسے مولانا کلب جواد نقوی کے ساتھ مولانا رضا حسین،بھوپال سے سینیر جرنلسٹ و سوشل ایکٹوسٹ عرفان حیدر، ایرانی ڈیرےکی نمائندگی کر رہےغلام حیدر واولمپک ہاکی کھلاڑی ارجن ایوارڈیافتہ جلال الدین موجود رہے۔
وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے مولانا کلب جواد نقوی سے ملاقات کے وقت کہا کہ اس سلسلہ میں مناسب کارروائی کی جائے گی اور انتظامیہ سے جواب طلب ہو گا۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے مولانا کلب جواد نقوی کوکارروائی کی یقین دہانی کرائی۔