واشنگٹن: امریکہ کے ٹیکساس اور پنسلوینیا صوبوں میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی نئی قسم کا معاملہ سامنے آیا ۔ ٹیکساس اور پنسلوینیا کے طبی احکام نے یہ اطلاع دی ہے ۔ ٹیکساس کی طبی اور انسانی خدمات نے جمعرات کو ایک پریس ریلیز جاری کر کے کہا ’’ٹیکساس میں کووڈ 19 ۔ B1.1.7 ویرینٹ کا پہلا کیس ہیرس علاقے میں سامنے آیا ہے‘‘۔ ہیلتھ ایجنسی نے کہا کہ جس شخص نے کورونا کی نئی قسم کا پتہ چلا ہے، اس کی کوئی سفری ہسٹری نہیں ہے۔
وہیں پنسلوانیا کے صحت سکریٹری راچیل لیون نے صوبے میں 1.1.7 B سٹرین کے پائے جانے کی تصدیق کی ہے ۔ اس سے پہلے جارجیا ، نیو یارک ، کولوراڈو ، کیلیفورنیا اور فلوریڈا میں بھی کورونا کی نئے قسم کے کیسز سامنے آئے ہیں۔