کینسرریسرچ چوری معامے میں چینی شہری قصوروار قرار

0
31

واشنگٹن: امریکہ کی ایک ضلع عدالت نے چینی شہری زاؤسونگ ژینگ کو کینسرریسرچ کی چوری کے معاملے میں قصوروار ٹھہراتے ہوئے تین سال کی نگرانی اور امریکہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ محکمہ عدالت نے بدھ کے روز یہاں ایک پریس ریلیز میں کہا ’’امریکی ضلع کورٹ کے جج ڈینس جے کیسپر نے 31 سالہ زاؤسونگ ژینگ کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے تین سال کی نگرانی اور امریکہ چھوڑنے کا حکم دیا‘‘۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ژینگ اگست 2018 میں بوسٹن میں بیتھ اسرائیل ڈیکونیس میڈیکل سنٹر میں کینسر سیل کی تحقیق کرنے امریکہ آیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ 15 ماہ کے بعد چین واپس لوٹنے کی کوشش کی تو لوگان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس کے سامان کی سکرین میں موزے میں چھپا کر رکھی گئی شیشی پائی گئی تھی ۔
حکام کی طرف سے جب اسے پوچھا گیا کہ وہ کسی بائیولوجیکل ایٹمس یا ریسرچ کے ساتھ سفر کر رہے ہیں، تو ژینگ نے اس سے انکار کر دیا لیکن بعد میں اعتراف کیا کہ اس نے شیشی کی چوری کی تھی اور پولیس کوجھوٹ بولا تھا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) ایجنسی امریکہ کے خلاف 2 ہزار سے زائد چینی جاسوسی کے معاملات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here