بارہمولہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی دم گھٹنے سے موت

0
93

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے نہال پورہ پٹن میں منگل کی صبح ایک ہی خاندان کے تین افراد کو مردہ پایا گیا۔
بظاہر ان کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نہال پورہ پٹن میں منگل کی صبح ایک ہی خاندان کے تین افراد بستر پر مردہ حالت میں پائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ پڑوسیوں نے فوراً پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد متعلقہ پولیس تھانے سے ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی۔
مہلوکین کی شناخت محمد مقبول لون، ان کی بیوی حسینہ بیگم اور کمسن بیٹے طالب مقبول کے بطور ہوئی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح جب محمد مقبول کے پڑوسی یہ دیکھنے کے لئے ان کے گھر پہنچے کہ وہ نیند سے کیوں نہیں اٹھے تو انہوں نے وہاں محمد مقبول، ان کی بیوی اور بیٹے کو مردہ حالت میں پایا۔
پڑوسیوں کے مطابق کمرے کے اندر ایک الیکٹرک ہیٹر تھا اور بظاہر تینوں کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here