نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مزکزی سرکار کے اہم ’سنٹرل وسٹا‘ پروجیکٹ کو منگل کے روزہری جھنڈی دے دی ۔
جسٹس اے ایم خانویلکر ، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ نے 2: 1 اکثریت کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ کو وزارت ماحولیات کی جانب سے دی گئی ہری جھنڈی میں کوئی بے ضابطگی نظر نہیں آتی ۔ جسٹس خانولکر اور جسٹس مہیشوری نے بھی دہلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ زمین استعمال میں تبدیلی کے نوٹیفکیشن کودرست ٹھہرایاجبکہ جسٹس کھنہ نے اس پرعدم اتفاق ظاہر کیا ۔ اس پروجیکٹ کے خلاف پانچ عرضیاں دائر کی گئی تھی ، جن میں دہلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے زمین استعمال تبدیل کرنے کے نوٹیفکیشن اور ماحولیاتی خدشات کو نظرانداز کرنے وغیرہ معاملے شامل تھے ۔
عدالت نے طویل سماعت کے بعد گذشتہ سال 5 نومبر کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا ۔
Also read