شانتی رنجن کاررمغربی بنگال ریڈ کراس سوسائٹی کے چیئرمین مقرر

0
103

کولکاتہ: مغربی بنگال کے گورنرجگدیپ دھنکڑنے مسٹر شانتی رنجن کاررکوگزشتہ سنیچر کوریاست کی ریڈ کراس سوسائٹی کی شاخ کا چیئرمین مقررکیا۔
مسٹر دھنکڑ نے ٹوئیٹ کیا،’’ شانتی رنجن کاررکو انڈین ریڈکراس سوسائٹی کی مغربی بنگال شاخ کا چیئرمین مقررکیاگیاہے ۔‘‘
مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع کے ایک گاؤں میں پیداہوئے مسٹر کاررکولکاتہ میں ایک سماجی کارکن ہیں ۔انھوں نے برصغیر ہند اور براعظم افریقہ میں انسانی امداد کے فروغ اور سماجی بہبود کے لیے کام کیے ہیں ۔
مسٹر کاررنے یواین آئی کے ساتھ مشترک کیے گئے اپنے بایوڈاٹا میں کہا،’’ مجھے غیر سرکاری تنظیم (این جی او)فرینڈس سوسائٹی ان سوشل سروس (ایف ایس ایس ایس)کی نمائندگی کرنے میں انتہائی خوشی ملی ہے ۔میراخیال ہے کہ کچھ لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی علاقائی حدود کے باوجود اپنے آس پاس یا دنیا بھر میں دوسرے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لائیں ۔ہم نے اپنی خدمات کے ذریعہ یہ معلوم کیاہے کہ کیسے ایک فرد یااین جی او کا عام لوگوں کے دلوں تک پہنچنے کے لیے اہم کردار ہوسکتاہے ۔‘‘

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here