حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن،سنکرانتی تہوار کے موقع پر 4981خصوصی بسیں چلانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔8جنوری سے 14جنوری تک یہ خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔ہر سال سنکرانتی تہوار کے موقع پر حیدرآباد میں مقیم آندھرائی افراد کی بڑی تعداد اپنے آبائی مواضعات جاتے ہیں جہاں وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ اس تہوار کو مناتے ہیں۔اس کے لئے ہر سال آرٹی سی کی جانب سے خصوصی بسوں کا انتظام کیاجاتا ہے۔رنگاریڈی ریجنل منیجر آرٹی سی وراپرساد نے کہا کہ حیدرآباد سے اے پی سمیت مختلف مقامات کے لئے یہ خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔حیدرآباد کے جوبلی،سی بی ایس،اُپل کراس روڈ، ایل بی نگر،لنگم پلی کے ساتھ ساتھ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف مقامات سے یہ بسیں چلائی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ اے پی کے لئے 1600خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔اے پی کے وجئے واڑہ، تنالی،وجیانگرم،گنٹور سمیت دیگر مقامات کے لئے یہ بسیں چلائی جائیں گی۔مسافرین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ پیشگی ریزرویشن کی سہولت سے استفادہ کریں۔انہوں نے کہاکہ تمام آرٹی سی بسوں کو سنی ٹائز کیاگیا ہے۔
Also read