تاریخ میں آج کا دن

0
72

نئی دہلی:  ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 5 جنوری کے چند اہم ترین واقعات حسب ذیل ہیں
1592 – لاہور میں مغل حکمران شاہ جہاں کی ولادت۔
1659 – اورنگ زیب نے کھاجواہ کی جنگ میں شاہ شجاع کو شکست دی ۔
1671 – شیواجی نے مغلوں سے سلہار کے علاقے کو اپنے قبضہ کیا۔
1890 – مشہور وکیل گیانیندر موہن ٹیگور کی موت۔
1900 – آئر لینڈ کے قوم پرست رہنما جان ایڈورڈ ریڈمنڈ کا سلطنت برطانیہ کے خلاف بغاوت ۔
1934 – بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما مرلی منوہر جوشی کی پیدائش۔
1941 – بھوپال میں کرکٹر منصور علی خان پٹودی کی پیدائش۔
1955 – کلکتہ میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی پیدائش۔
1957 – سنٹرل سیلز ٹیکس ایکٹ کا نفاذ۔
1970 – ریکٹر اسکیل پر 7.7 شدت کے زلزلہ کے نتیجے میں چین کے صوبہ یونان میں 15،000 افراد ہلاک ہوگئے۔
1999 – وکٹر جوائے کو پیرو کا وزیر اعظم نامزد کیا گیا۔
2000 – بین الاقوامی فٹ بال اور شماریات فیڈریشن نے پیلے کو صدی کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔
2003 – الجیریا میں باغیوں کے حملہ میں 43 فوجی ہلاک ہوگئے۔
2006 – ہندوستان اور نیپال نے ٹرانزٹ معاہدے کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کی۔
2007 – تنزانیہ کی وزیر خارجہ آشا روز میگرو اقوام متحدہ کی ڈپٹی سکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز ہوئیں۔
2008 – یوروپی یونین (ای یو) نے پاکستان میں انتخابی نگرانی کی مکمل مہم کا آغاز کیا۔
2009 – نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبد اللہ نے جموں وکشمیر کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا۔
2014 – ہندوستانی مواصلات کا مصنوعی سیارہ جی سیٹ -14 کامیابی کے ساتھ مدار میں نصب کیا گیا۔
2020 – نیوزی لینڈ کے بلے باز لیو کارٹر نے ایک اوور میں چھ چھکے لگائے۔ یہ ریکارڈ بنا کر انہوں نے دنیا کے ساتویں بلے باز کی حیثیت سے کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام درج کیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here