Saturday, March 21, 2026
spot_img
HomeInternationalیوروپی ممالک اورامریکہ نے وینزویلا کی اپیل مسترد کردی

یوروپی ممالک اورامریکہ نے وینزویلا کی اپیل مسترد کردی

بیونس آئر:  وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ کورونا ویکسین کی خریداری کے تعلق سے ملک کے اثاثوں پرعائد پابندیاں ہٹانے کی اپیل امریکہ اور یوروپی یونین (ای یو) نے مسترد کردی ہے مسٹر مادورو نے یہاں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرتگال ، اسپین ، برطانیہ اور امریکہ کی حکومت اور ان کے مالیاتی اداروں نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لئے وینزویلا کے دولت پر کنٹرول کر کے اسے اپنے پاس جمع کرلیا ہے ۔ ہم نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے توسط سے فنڈزپہنچانے ​​کا متبادل مانگا ، لیکن اس کے لئےانکار کردیا۔

انہوں نے کہا ’’نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے ان ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی بات چیت کی ، لیکن ان کی اپیل بھی مسترد کردی گئی ‘‘۔
واضح رہے کہ مسٹر مادورو کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی کوششوں کے امریکہ اور دوسرے مغربی ممالک نے حزب اختلاف کے لیڈر جوان گوائڈو کی حمایت کی ہے اور وینزویلا پر پابندیوں کو برقرار رکھتے ہوئے اس کے اثاثوں کو خود کے پاس جمع کر لیا ہے ۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular