نئی دہلی: دہلی اور قومی راجدھانی خطہ کے متعدد مقامات پر ہفتہ کی صبح ہلکی بارش ہوئی، جس سے سردی مزید بڑھنے کے آثار ہیں۔
صبح قومی دارالحکومت میں آج سویرے سے کہرا چھایا رہا، جس کی وجہ سے حد بصارت کافی کم تھی۔
دہلی میں بارش کے باوجود کم ازکم درجہ حرارت سات ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کے لئے معمول کے مطابق ہے۔
بعدمیں تقریبا صبح 11 بجے موسم میں بہتری آئی اور درجہ حرارت 11 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ گھنے کہرے کی وجہ سے حد بصارت بہت کم تھی، خاص طور پر شاہراہ پر ٹریفک کی رفتار کم تھی۔
جمعہ کے روزکم از کم درجہ حرارت 1.1 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا، جو معمول سے چھ ڈگری نیچے تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہلکی بارش اور بوندیں پڑنے کا امکان ہے ، جبکہ عام طور پر آسمان ابر آلود رہے گا۔
صبح 8 بجکر 30 منٹ پر قومی دارالحکومت میں نمی کی شرح 100 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا کا معیار کافی خراب تھا۔ مرکزي آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق یہاں صبح کے نو بجے ہوا کے معیار کا انڈیکس 453 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز بھی ہلکی بارش یا بوندیں پڑنے کے ساتھ عام طور پر مطلع ابر آلود رہے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔
جمعہ کے روزدہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.2 ڈگری رہا تھا، جو اس موسم کے لئے معمول کے مطابق ہے۔
Also read