تلگودیشم لیڈروں کے خلاف معاملات درج۔چندرابابو کی مذمت

0
29

حیدرآباد:  تلگودیشم کے قومی صدر و سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے ضلع کڑپہ کے پُلی ویندلہ میں ایس سی خاتون کے قتل کے واقعہ پر اس کے ارکان خاندان سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے تلگودیشم کے لیڈروں کے خلاف ایس سی، ایس ٹی مظالم ایکٹ کے تحت معاملات درج کرنے کی مذمت کی۔انہوں نے ایک مکتوب میں سیاسی حریفوں سے بدلہ لینے کے لئے وائی ایس آرکانگریس حکومت کی جانب سے ان کے خلاف ایس سی، ایس ٹی مظالم ایکٹ کے تحت معاملات درج کرنے پر نکتہ چینی کی۔انہوں نے کڑپہ پولیس سے مطالبہ کیا کہ ان معاملات سے دستبرداری اختیار کی جائے۔انہوں نے جگن زیرقیادت وائی ایس آرکانگریس حکومت سے سوال کیا کہ آیا دلت خاتون کے اراکین خاندان سے انصاف کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کرنا کیا غلط ہے؟انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج کرنے کا کسی بھی پارٹی کا حق ہے۔انہوں نے تلگودیشم کے لیڈروں کے خلاف درج کردہ معاملات کو غیر دستوری قراردیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here