Tuesday, March 24, 2026
spot_img
HomeMarqueeمرد۔ خواتین ہالی ٹیموں کے کپتانوں کاواحد مقصد اولمپک تمغہ

مرد۔ خواتین ہالی ٹیموں کے کپتانوں کاواحد مقصد اولمپک تمغہ

نئی دہلی:  ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے کپتان من پریٹ سنگھ اور خاتون ٹیم کی کپتان رانی کا کہنا ہے کہ ان کا واحد مقصد اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک میں تمغہ حاصل کرنا ہے۔
ہندوستانی مرد اور خاتون ہاکی ٹیمیں طویل عرصے سے میدان سے باہر ہیں۔ مرد ٹیموں نے اپنا آخری بین الاقوامی مقابلہ فروری 2020 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا جبکہ خاتون ٹیم نے آخری بار فروری 2020 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلا تھا۔ اگرچہ دونوں ٹیمیں 2021 میں اولمپک سمیت اہم ٹورنامنٹوں کے تعلق سے پرجوش ہیں۔ ٹویکیو اولمپک کا انعقاد 2020 میں ہونا تھا لیکن کورونا کے سبب اسے 2021 کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔
ہاکی انڈیا ہندوستانی مرد ٹیموں کے لئے دورے کا انعقاد کرانے کے لئے مختلف ممالک کے ساتھ تبادلہ خیال کررہی ہے۔ اس دوران مرد ٹیم کے کپتان من پریت نے کہا ہے کہ ٹیم اولمپک سے قبل پریکٹس کے لئے تیار ہے۔ من پریت نے کہا ’’بین الاقوامی سرکٹ میں واپسی کے لئے ہم کافی پرجوش ہیں۔ اولمپک سے قبل بین الاقوامی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کے لئے ہم تیار ہیں۔ اولمپک کی تیاریوں کے لئے اچھی ٹیموں کے خلاف کھیلنے سے ہمیں مدد مل گی۔‘‘
انہوں نے کہا ’’ہم نے گزشتہ کچھ مہینوں میں کافی محنت کی ہے اور بین الاقوامی مقابلوں کے لئے اعلی سطح پر پہنچنے کی کوشش کی ہے۔ اگر ہم اپنی صلاحیت کےمطابق اولمپک میں کھیلے تو ملک کے لئے ضرورت تمغہ جیت سکتے ہیں۔ ہمیں اولمپک میں تمغہ حاصل کرنے کی ذہنیت کے ساتھ اترنا ہے‘‘۔
ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم اس مہینے ارجنٹینا کا دورہ کرے گی جہاں اسے 17 سے 31 جنوری کے درمیان آٹھ مقابل کھیلنے ہیں۔ خاتون ٹیم کی کپتان رانی کاکہنا ہے کہ وہ دیکھنا چاہتی ہیں ٹیم بین الاقوامی مقابلوں کی حالت میں کس طرح مظاہرہ کرتی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular