Monday, March 23, 2026
spot_img
HomeMarqueeلاوے پورہ تصادم: سری نگر کے بیشتر علاقوں میں ہڑتال

لاوے پورہ تصادم: سری نگر کے بیشتر علاقوں میں ہڑتال

سری نگر:  لاوے پورہ تصادم میں غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کے مطالبے کے حق میں جمعے کے روز سری نگر کے بیشتر حصوں میں ہڑتال رہی کسی بھی سیاسی یا علاحدگی پسند جماعت کی طرف سے کوئی ہڑتال کال دئے بغیر ہی سری نگر کی سیول لائنز اور شہر خاص کے کئی علاقوں میں جمعے کے روز ہڑتال رہی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بازاروں میں تمام دکانیں بند رہیں تاہم سڑکوں پر پبلک و پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل جاری رہی۔
شہر کے مرکزی علاقوں جیسے تاریخی لالچوک، بڈشاہ چوک، ریگل چوک، مائسمہ، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ، بٹہ مالو، مولانا آزاد روڈ، رزیڈنسی روڈ ور ڈلگیٹ میں تجارتی و دیگر متعلقہ سرگرمیاں ٹھپ رہیں۔


ان علاقوں میں بازار بند رہے تاہم ریڑہ بانوں کو سبزیاں و دیگر چیزیں بیچتے ہوئے دیکھا گیا۔
شہر خاص کے نوہٹہ، گوجوارہ اور حبہ کدل علاقوں میں بھی بازار بند رہے تاہم ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل جاری رہی۔
دریں اثنا حکام نے امن و قانون کی بر قراری کے لئے حساس مقامات پر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular