کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ

0
170

نئی دہلی:  آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے نئے سال کے پہلے دن جمعہ کے روزکمرشل گیس سلنڈر صارفین کو دھچکا دیا ہے ، جس سے ملک کے چار بڑے میٹرو میں 19 کلو والے گیس سلنڈر کی قیمت 16.50 روپے سے بڑھ کر 22.50 روپے ہوگیا ہے۔ تاہم ، ایل پی جی کے سبسڈی والے سلنڈروں کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔
انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج سے 19 کلو وزنی کمرشل استعمال والا سلنڈر 1332 روپے سے بڑھ کر 1349 روپے ہوگیا ہے۔

دہلی میں 14.2 کلو سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 694 روپے ہے۔ اس کی قیمت کولکتہ میں 720.50 روپے ، ممبئی میں 694 روپے اور چنئی میں 710 روپے ہے۔

15 دسمبر کو سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیاتھا۔
کولکاتہ میں کمرشل استعمال والا 19 کلوگرام والا سلنڈر 22.50 روپے اضافے سے 1387.50 روپے سے 1410 روپے ہوگیا ہے۔ ممبئی میں یہ 17 روپے مہنگا ہوکر 1280.50 روپے سے 1297.50 روپےہوگیا ہے۔ چنئی میں اس کی قیمت میں 16.50 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 1446.50 روپے سے بڑھ کر 1463.50 روپے ہو گیا ہے۔
حکومت ایک سال میں 14.2 کلوگرام والا سبسڈی والا 12 سلنڈر مہیا کرتی ہے۔ صارفین کو اس سے زیادہ لینے کے لئے مارکیٹ کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔ گیس سلنڈر کی قیمت ہر ماہ تبدیل ہوتی رہتی ہے۔
چار بڑے میٹرو میں 19 کلوگرام سلنڈر کی نئی قیمت
دہلی :1349.00
کولکتہ : 1410.00
ممبئی: 1297.50
چنئی: 1463.50
چار بڑے میٹرو میں سبسڈی والے 14.2 کلو گیس سلنڈرکی قیمت
دہلی :694.00
کولکتہ: 720.50
ممبئی: 694.00
چنئی: 710.00

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here