دو نوجوانوں پر دھاردار ہتھیار سے حملہ، ایک کی موت ایک زخمی

0
81

دموہ،:   مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع ہیڈ کوارٹر میں کوتوالی تھانہ علاقے میں دو نوجوانوں پر کچھ لوگوں نے دھار دار ہتھیار سے حملہ کردیا جس میں ایک نوجوان کی موت اور دیگر سنگین طور پر زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ کل دیر رات کوتولی تھانہ علاقے کے بجریا وارڈ میں، گھر کے پاس رفع حاجت کرنے سے روکنے پر ایک نوجوان نے اپنے کچھ ساتھیوں کو بلاکر سنجیو موڑا اور اجے موڑا پر بجریا وارڈ 5 پر دھاردار ہتھیار سے حملہ کردیا۔ دونوں کو زخمی حالت میں علاج کے لئے فوری طور پر ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے ایک کو بہتر علاج کے لئے جبلپور ریفر کردیا گیا۔ علاج کے دوران اجے کی موت ہوگئی۔
اس معاملے میں پولیس نے 10 نوجوانوں کے خلاف معاملہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلی اہے۔ پولیس باقی ملزمین کو تلاش کررہی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here