راجستھان میں تین اسمبلی ضمنی انتخابات کے لئے کانگریس نے انچارج مقرر کئے

0
89

جے پور:  راجستھان میں ہونے والے سجان گڑھ ، راجسمند اور سہاڑہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے ریاستی کانگریس کمیٹی کی جانب سے انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔
ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسارا نے مجوزہ انتخابات کیلئے انچارجوں کے ناموں کا اعلان کیا ۔ ڈوٹاسارا نے بتایا کہ سجان گڑھ (درج فہرست ذات) نشست کے انتخاب کیلئے اعلیٰ تعلیم کے وزیر بھنور سنگھ بھاٹی ، ایم ایل اے امیدوار منگلارام گوڈارا کے علاوہ ڈونگر رام گیندر اور نارنگ ورما کو انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع بھیلواڑہ سہاڑہ جنرل نشست کے لئے صحت کے وزیر رگھو شرما ، سابق ایم ایل اے ہری موہن شرما کے علاوہ پارٹی قائدین دھرمیندر راٹھور اور رام سنگھ کسواں کو انچارج بنایا گیا ہے۔اسی طرح راجسمند جنرل نشست کے ضمنی الیکشن کیلئے ریاست کے کوآپریٹو وزیر ادے لال آنجنا ، رکن اسمبلی پشپیندر بھاردواج کے علاوہ آشیش پریوا اور مکیش ورما کو بھی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ ڈوٹاسارا نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان تینوں ضمنی انتخابات میں عوام حکومت کی دو سال کی گڈ گورننس پر مہر لگا کر کانگریس پارٹی کو کا میاب بنائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ماسٹر بھنور لال میگھوال ، جو سجان گڑھ سے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے ، طویل عرصے کی بیماری کے بعد سماجی انصاف تفویض کے وزیر کی حیثیت سے انتقال کر گئے۔ سہاڑہ سے تعلق رکھنے والے ممبر اسمبلی کیلاش ترویدی اور راجسمند سے تعلق رکھنے والی ایم ایل اے کرن مہیشوری کا عالمی وبائی مرض کورونا سے انتقال ہوگیا تھا۔ مسٹر میگھوال اور مسٹر تریویدی کانگریس اور مسز مہیشوری بی جے پی کے ایم ایل اے تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here