میں گورنر کی دعوت پر ان سے ملاقات کرنے کےلئے گیا تھا:سوربھ گنگولی

0
82

کلکتہ:  گورنر سے ملاقات کرنے کے بعد بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گنگولی نے کہا ہے کہ وہ گورنر کی دعوت پر ان سے ملاقات کرنے کےلئے گئے تھے۔
گنگولی نے کہا کہ اگر گورنر آپ سے ملنا چاہتے ہیں توریاست کےسربراہ کی حیثیت سے ان سے ملاقات ضرور کرنا چاہیے۔بنگال کے گورنر کے جگدیپ دھنکر نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے کےلئے انہیں مدعو کیا تھا۔گورنر نے ایڈن گارڈ ن کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کی ہے ۔
گورنر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے ک ’کل شام 4.30بجے راج بھون میں بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گنگولی سے بات چیت کی ۔ انہوں نے ملک کے قدم ترین کرکٹ اسٹڈیم 1864کادورہ کرنے کی دعوت دی ہے جسے میں نے قبول کرلیا ہے ۔
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر سوربھ گنگولی بی جے پی میں شامل ہوتے ہیں تو ان ہم استقبال کرتے ہیں ۔مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت سے سیاست میںبہتری آئے گی۔خیا ل رہے کہ سوربھ گنگولی آج نئی دہلی میں امیت شاہ کے ساتھ ایک پروگرام میں شریک ہورہے ہیں جہاں فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ اسٹڈیم میں ارون جیٹلی کے مجسمے کی نقاب کشائی ہورہی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here