کلکتہ: ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی اکھل گیری کے بیمار ہونے کی وجہ سے ترنمو ل کانگریس نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا 8جنوری کا مجوزہ نندی گرام دورہ ملتوی کردی گیا ہے ۔اکھل گیری جو ممتا بنرجی کے نندی گرام دورے کے انتظامات کو سنبھال رہے تھے ۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد کلکتہ کے بیلیا گھاٹا آئی ڈی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
نندی گرام کے ممبر اسمبلی شوبھندو ادھیکاری کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد ممتا بنرجی کا یہ مجوزہ دورہ کافی اہمیت کا حامل ہوگیا تھا۔شوبھندو ادھیکاری نے بھی اعلان کیا تھاکہ ممتا بنرجی کے پروگرام کے اگلے دن ہی جوابی ریلی کا انعقاد کرے گی
ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر سبرتو مکھرجی نے کہا کہ مشرقی مدنی پور ضلع ترنمول کانگریس کے کوآرڈی نیٹر اکھل گیری بیمار ہوگئے ہیں ۔ممتا بنرجی کے دورے کے تمام انتظامات کو وہ سنبھال رہے تھے۔اس لئے پارٹی نے ان کی غیر موجودگی میں ریلی کے انعقاد کا پروگرام ملتوی کیا ہے ۔اس لئے جب وہ صحت یاب ہوجائیں گے تو پھر جنوی میں ہی کسی اور تاریخ میں ممتا بنرجی کی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا ۔اکھیل گیری شوبھندو ادھیکاری کے مخالف کیمپ کے لیڈر رہے ہیں ۔شوبھندو ادھیکاری کے پارٹی چھوڑنے کی وجہ سے ان کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔